🔴📌یہ 20 دسمبر 2023 کو ایک کانفرنس ہوئی تھی جسمیں ایک کیس زیر بحث آیا۔ #لاہور کے جنرل ہسپتال میں ایک نوجوان مریض کو لایا گیا تھا جس کو اچانک #فالج کا اٹیک ہوا تھا اور اس کا بائیں ساٸڈ کا بازو اور ٹانگ مکمل طور پر مفلوج ہو گٸ تھی۔ وہاں کے ڈاکٹروں نے فالج کے علاج کے لیے مخصوص TPA (alteplase)🔴 انجیکشن مریض کو لگایا اور مریض بغیر کسی کمزوری کے کچھ ہی گھنٹوں میں گھر چلا گیا اپنے پاٶں پر چل کر ۔۔۔
💥💥💥اسطرح کے کئی کامیاب تجربات اس سے پہلے بھی کئے جا چکے تھے
آج ھم اس ایمرجنسی صورت حال پر پھر بات کریں گے۔
سردیوں میں فالج زیادہ ہوتا ھے۔۔۔
ایسے مریض کو جسے فالج کا اٹیک ہوا ہو 3 سے 4 گھنٹے کے اندر فوری طور پر ان سرکاری 👇👇ھاسپٹلز میں لے جائیں گے تو وہ زندگی بھر کی معزوری سے بچ سکتے ہیں۔۔۔
یہ معلومات ہم سب کے لیے بہت اہم ہیں کیونکہ فالج زندگی بھر کی معزوری کا باعث بن سکتا ہے جہاں زندگی دوسروں پر منحصر ہوجاتی ہے۔
فالج بنیادی طور پر ایک ایسی حالت ہے جس میں دماغ کو خون کی فراہمی بند ہو جاتی ہے۔ یہ دو طرح کا ہوتا ہے, ایک جس میں خون کے جمنے کی وجہ سے خون کی شریانوں میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے اور دوسرا جس میں خون کی شریانیں پھٹ جاتی ہیں۔
فالج کے بعد مریض کو عام طور پر جسم کے ایک ساٸیڈ اور چہرےکی کمزوری ہو جاتی ہے۔
ہمارا موضوع خون کی نالیوں میں خون کے جمنے کی وجہ سے ہونے والا فالج ہے ۔
ٹی پی اے (TPA) #tpainjection نامی انجیکشن ہے جو اس جمے ہوۓ خون یا کلاٹ کو فوری تحلیل کر کے خون کی روانی برقرار کر سکتا ہے۔ لہٰذا اگر بروقت یہ انجکشن دماغ کے ٹشوز کے مکمل ضاٸع ہو جانے سے پہلے دے دیا جائے تو خون کی شریانوں کی رکاوٹ دور ہو سکتی ہے۔ اور فالج کے اٹیک کا مریض اسی وقت ٹھیک ہو سکتا ہے۔۔۔
خوش قسمتی سے یہ انجکشن پاکستان میں کئی مراکز میں اب دستیاب ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ آپ فالج کی ابتدائی علامات کو پہچانیں اور بر وقت ہسپتال پہنچیں۔ اگر آپ ساڑھے 3 سے 4 گھنٹے کے اندر ہسپتال پہنچ جاٸیں تو انجکشن لگایا جا سکتا ہے۔ اگر یہ وقت گزر جاۓ تو دماغ کے ٹشوز ضاٸع ہو جاتے ہیں اور انجیکشن سے کمزوری میں بہتری نہیں آۓ گی۔
فالج کی ابتداٸ علامات کا جاننا اور یاد رکھنا ہم سب کے لیے بیحد ضروری ہے ۔
💥💥اہم علامات کو لفظ FAST یا BE FAST کے ذریعے یاد رکھیں👇👇
💥B-Balance (جسم کا توازن برقرار نہ رکھ پانا)
💥E-Eye (آنکھ کا توازن برقرار نہ رہنا)
💥F-Face ( چہرے کی کمزوری)
💥A-Arm( بازو کی کمزوری )
💥S-Speech ( بات کرنے میں مشکل)
💥T-Time (وقت پر ہسپتال پہنچنا)
حکومت پنجاب نے اس کے علاج کے لیے صوبے کے مختلف علاقوں میں پرائمری سٹروک سینٹر بنائے ہوئے ہیں جن کی تفصیلات نیچے ہیں۔ یہاں پر 24 گھنٹے ایمرجنسی میں کچھ بیڈ سٹروک یا فالج کے مریضوں کے لیے رکھے جائیں گے۔
لہذا اگر کسی کو بھی یہ علامات نظر آئیں تو فوری طور پر ان 👇👇👇 ھاسپٹلز کی ایمر جنسی میں مریض کو لے کر جائیں بروقت ہاسپٹل پہنچیں اور مریض کو زندگی بھر کی معزوری سے بچائیں ۔۔۔
📌نیچے پکچر میں ان بڑے سرکاری ہاسپٹلز کے نام لکھے ہوئے ہیں👇👇👇
📌میں یہاں اپنے تمام #ایلوپیتھک اور #ہومیوپیتھک #ڈاکٹرز سے بھی یہی گزارش کرونگا کہ ایسی ایمرجنسی کی صورت حال میں کبھی اپنے تجربے نہ کریں، اگر فالج کے اٹیک کا اسطرح کا کوئی مریض آپ کے کلینک پر آئے تو فوری الله پاک کی رضا کیلئے اسے گورنمنٹ ہاسپٹل کی ایمرجنسی میں ریفر کر دیا کریں تاکہ مریض کا وقت ضائع نہ ہو نزدیک کوئی گورنمنٹ ہاسپٹل نہ ہو تو کسی اچھے بڑے پرائیویٹ ہاسپٹل لے جائیں جہاں یہ انجیکشن اور اسے لگانے کیلئے تجربہ کار ڈاکٹرز بھی موجود ہوں تاکہ اگر یہ انجیکشن لگنا ہو تو ٹائم پر لگا دیا جائے ✍️
📌نوٹ : یہ انجیکشن خود سے کسی صورت نہیں لگوا سکتے ایلوپیتھک کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کی ہدایت پر ہی لگایا جاتا ہے ۔۔۔ یہ انجکشن فوری طور پر بلڈ کلاٹ کو ختم کرے گا اور مریض کو زندگی بھر کی معزوری سے بچا لے گا لیکن وقت پر ھاسپٹل پہنچنا بہت ضروری ھے ایسے مریض کے پاس صرف 3 سے 4 گھنٹے ہونگے ۔۔۔
برائے مہربانی اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیں تاکہ لوگوں کی زندگیاں بچ سکیں۔ جزاک اللہ
🔶🔶🔶جو پرانے فالج کے مریض ہیں انکو ہومیوپیتھک میڈیسن شروع کروائیں اللہ پاک کرم کرے گا ان شاءاللہ👇
#ڈاکٹر_شامی 👇👇
0300 4000092
💥میری کوشش ہوتی ہے کہ لوگوں کی بھلائی اور خیر کیلئے اس پیج پر صحت سے متعلق مفید معلومات شیئر کرتا رہوں آپ بھی اس پوسٹ کو آگے شیئر کر کے لوگوں میں خیر بانٹیں ۔۔۔۔
0 Comments
please do not enter any spam link in the comments Box.